Mar 06, 2018 08:11 pm
views : 589
Location : Naval Headquarter
Islamabad- CNS Admiral Zafar Mehmood Abbasi meets Air Chief Marshall Sohail Aman
اسلام آباد ، چیف آف دی ایئر اسٹاف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے نیول ہیڈ کوارٹرزمیں الوداعی ملاقات
اسلام آبادمیں چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نیول ہیڈ
کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے
الوداعی ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل سہیل امان
کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی
پیش کی۔
ملاقات کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان اور پاک فضائیہ کے لیے
ایئر چیف مارشل سہیل امان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔نیول چیف نے پاک
فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور پاک بحریہ کے ساتھ ہم آہنگی کو
مزید وسعت دینے میں ایئر چیف مارشل سہیل امان کے فعال کردارکا بھی ذکر کیا۔
چیف آف دی ایئر اسٹاف،ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک بحریہ کے بھرپور
تعاون اورنیک خواہشات کے اظہار پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔