Mar 07, 2018 03:08 pm
views : 568
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 84 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،84 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روزبد ھ (7 مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس78 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43620 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 254 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 102 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،143 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔