Mar 07, 2018 03:28 pm
views : 600
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed chairs High Level Meeting
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
کراچی میں ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں امن وامان کی صورتحال کا
جائز ہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی جی رینجرز
(سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ ،
ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر ، رینجرز ، سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے
والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔
اس موقع پر صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خصوصاً پاکستان سپر لیگ کا
فائنل کے حوالے سے لئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائز ہ لیا
گیا ۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان روابط اور
ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تا کہ کسی بھی
ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے مزید مؤثر طریقے سے نمٹا جاسکے ۔