ملتان ، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ملتان ٹی ہاؤس میں سیمینار
ملتان میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ملتان ٹی ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیے بغیر ترقی ناممکن ہے،
حکومت پنجاب خواتین کی ترقی اور تحفظ کے لئے مثالی اقدامات کر رہی ہے،
حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری نوکریوں میں خواتین کا کوٹہ بڑھایا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام اضغر جلبانی نے کہا خواتین کی خود مختاری کے
لیے حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈاء یزڈ موٹرسائیکل سکیم بھی متعارف کرائی
گئی ہیں۔
منیجر ثناء جاوید نے کہا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین جنوبی ایشیا کا
اپنی طرز کا واحد سنیٹر ہے جہاں تشدد زدہ خواتین کو تمام سہولیات ایک چھت
تلے مہیا کی گئی ہیں۔