Mar 07, 2018 05:16 pm
views : 550
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PPP Leader Aitzaz Ahsan Media Talk
اسلام آباد ، چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کا اور بغیر ہارس ٹریڈنگ بنے گا،اعتزاز احسن
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹراعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کا اور بغیر ہارس ٹریڈنگ بنے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ اور
فوج کو بھی خود اپنے گریبان مین جھانکنا اور کارکردگی بہتر بنانا ہو گی ،
ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئےاعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ
چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کا اور بغیر ہارس ٹریڈنگ بنے گا ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹراعتزاز احسن نے کہا کہ میرا نہیں خیال سینٹ
الیکشن متنازعہ ہوا ہے، اگر کسی کے پاس ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت ہے تو وہ پیش
کرے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا ایک رکن جیل سے رہا ہوکر ایسی گندی
زبان استعمال کرتا ہے جو میڈیا پر بھی چلانا بھی مناسب نہیں،اسی شخص کی
تصویر مریم نواز اپنی پروفائل میں لگاتی ہے اور ان کے خلاف فیصلہ آئے تو
کہتے ہیں سازش ہو رہی ہے ۔