Mar 07, 2018 05:32 pm
views : 555
Location : Naval Headquarter
Islamabad- CNS Admiral Zafar Mehmood Abbasi meets Chief Italian Navy
اسلام آباد ، اطالوی نیول چیف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
اطالوی نیوی کے سربراہ ایڈمرل والٹر گیراڈلی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل
ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ اُموراور دوطرفہ بحری تعاون
پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اطالوی نیوی کے سربراہ کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد
پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
ایڈمرل والٹر گیراڈلی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگارِ شہداءپر پھولوں کی
چاد چڑھائی۔اطالوی نیول چیف ایڈمرل والٹر گیراڈلی نے خطے میں بحری امن و
استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار و خدمات کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اطالوی نیول چیف کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔