Mar 07, 2018 05:48 pm
views : 612
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 263 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 263 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرےروز بدھ (7مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 263
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43441 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 102 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،230 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔