Mar 07, 2018 07:12 pm
views : 553
Location : Different Areas
Peshawar- Paramedical Staff Protest
پشاور، پیرا میڈیکس اسٹاف کا ہشتنگری سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال تک احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں پیرا میڈیکس اسٹاف نے ہشتنگری سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر
ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرین کی قیادت پیرا میڈیکس کے
نائب صدر مجاہد اعظم کر رہے تھے۔مظاہرے میں پیرا میڈیکس اسٹاف کی بڑی تعداد
موجود تھی ۔
نائب صدرپیرا میڈیکس ایسوسی ایشن مجاہد اعظم کا کہنا تھا کہ ان کے سروس
سٹرکچر اور اپر گریڈز میں پوسٹوں کی ریشو بڑھانے کا مطالبہ کیا اور ان کا
کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ دھرنا دینے پر مجبور ہو
جائنگے ۔