Mar 08, 2018 06:03 pm
views : 599
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد، پاکستان خطے کا واحد ملک ہےجس نے دہشت گردوں کےمنظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا،ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے
مظالم جاری ہیں، اور مزید 8 کشمیریوں کوشہید کیا گیا جب کہ معصوم کشمیریوں
کی شہادت اوریاسین ملک کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان خطے
کا واحد ملک ہےجس نے دہشت گردوں کےمنظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع
آپریشن کیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتےہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر
فیصل نے بتایا کہ دہری شہریت والے ملازمین کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع
کرادی اور فیملیز کی دہری شہریت کی معلومات جلد عدالت کو مہیا کردی جائیں
گی۔
ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ
افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے لیے خطرہ
ہیں، پاکستان خطے کا واحد ملک ہےجس نے دہشت گردوں کےمنظم گروپوں کے خاتمے
کے لیے جامع آپریشن کیا، خطے میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے
کو تیار ہیں۔