Mar 08, 2018 06:14 pm
views : 535
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 368 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،157 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات (8 مارچ
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 157 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43283 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 226 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 69 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،148 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔