Mar 08, 2018 08:41 pm
views : 441
Location : Different Areas
Peshawar- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
پشاور ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مختلف ممبر سازی کیمپوں کا دورہ
پشاور میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مختلف ممبر سازی
کیمپوں کا دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران کا پر
جوش استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔
اس موقع پر چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے
میں خواتین کا اہم کردار ہے، 2018 میں فیصلہ کن انتخابات ہونگے، ممبر سازی
مہم کے بعد خواتین سے مسائل سے متعلق رائے لینگے۔
عمران خان نے کہا ہم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن براہ راست کرائے جائے ،ہم اپنی
پارٹی میں انکوائری کررہے کوئی ملوث ہو تو کارروائی کرینگے ،ہمیں جو نام
ملے ہیں ابھی کوئی شواہد نہیں ملے،ملوث اراکین کیخلاف ڈائریکٹ کیس ہوگا۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا ممبر سازی بہت ضروری ہے،ٹکٹ کیلئے سب کی رائے لی جائیگی۔