Mar 08, 2018 09:04 pm
views : 577
Location : Sindh Assembly
Karachi- PPP MPA Saeed Ghani Media Talk
کراچی، ایم کیوا یم میں قیادت کا بحران ہے ، اسی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے ،سعید غنی
سندھ کے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سعید غنی نے کہا ہے کہ میاں رضا ربانی اور فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔
دونوں رہنماؤں کی جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں ہیں ، سینیٹ کے چیئرمین کے
لیے پیپلز پارٹی کا امیدوار پیپلز پارٹی ہی نامزد کرے گی ،اس کا اختیار
میاں نواز شریف کو نہیں ہے ۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سعید غنی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے 33 سینیٹرز ہیں ،سینیٹ میں کل
104 ارکان ہیں ، 33 نشستیں اکثریت نہیں بنتی ہیں ،ایم کیو ایم کے گھر کی
لڑائی ہے ،ہمیں اس میں نہ گھسیٹا جائے، ایم کیوا یم میں قیادت کا بحران ہے ،
اسی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے ، ایم کیو ایم نے 30 سال تک شہر کو
تباہ و برباد کیا ۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں ہمارا ایک ووٹر بھی
ادھر ادھر نہیں ہوا کیونکہ ہمارے لوگوں کو اپنی قیادت پر اعتماد ہے،پیپلز
پارٹی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام بے بنیاد ہے ۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی شرائط کو آصف علی
زرداری نے مسترد کیا ہے،سعید غنی نے کہا کہ فرحت اللہ بابر کو سینیٹ کا ٹکٹ
دینے کی پیپلز پارٹی کی قیادت نے پیشکش کی تھی لیکن فرحت اللہ بابر نے خود
معذرت کر لی ،الیکشن لڑنا ہر ایک کا جمہوری حق ہے ،پیپلز پارٹی سینیٹ کے
چیئرمین کے انتخابات میں اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کی کوشش کرے گی ۔