لاہور،مقامی این جی او آنکھوں کے امراض میں مبتلا خواتین کے علاج کے لئے کوشاں
لاہور کی مقامی این جی او آنکھوں کے عامراض میں مبتلا خواتین کے علاج کے
لئے کوشاں ہے،فلاحی ادارے کرن فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین کومفت علاج
معالجے کی سہولیات کیے ساتھدیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
فلاحی ادارے کے رضا کار خواتین کو انکے گھروں سے اسپتال لاتے ہیں جہاں انکا
علاج کرایا جاتا ہے جبکہ ایک ایک مریض پر کے علاج ہر 6 ہزار روپے خرچ ہوتے
ہیں جبکہ اسکے علاوہ انکی رہائش سفر اور دیگر اخراجات بھی این جی او ہی
اٹھاتی ہے ۔
کرن فاؤنڈیشن کی صدر روبی ہاشم کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ سارے کام اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں جبکہ ہم کسی
مریض سے کوئی رقم نہیں لیتے اور انکا علاج مفت کرتے ہیں۔
علاج کے لئے آئی خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں سے علاج کرایا ہے کم از کم اب میں کہیں آ جا سکتی ہوں۔
روبی ہاشم کا مزید کہنا تھا کہ ایک عورت معاشرے کے درد کو اشھی طرح محسوس کر سکتی ہے۔