Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 09, 2018 07:31 pm views : 555

Location : Press Club

Peshawar- Mashal Khan Father Press Conference
  • Urdu

پشاور، میں اپنے ملک کے حکمرانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا ساتھ دیں،مشال خان کے والد اقبال لالا

مردان کی ولی خان یونیورسٹی میں مبینہ توہین مذہب کے الزام میں قتل کئے جانے والے طالب علم مشال خان کے والد اقبال خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مشال قتل کیس کا دوبارہ ازخود نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
مشال خان کے والد اقبال لالا نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہائی کورٹ بینچ نے 25 ملزموں کو رہا کردیا ہے جس سے اس فیصلے کے خلاف بہت شقوق نے جنم لیا ہے، مجھے اس پیشی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
مشال خان کے والد اقبال لالا نے پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے میں رہا ہونے والے اور سزا کی معطلی پر خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے اس مقدمہ پر کوئی اعتراض نہیں کیا، میں سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ معتلی سزا کو مسترد کرے، میں قانون کے دائرے میں رہ کر جدو جہد کررہا ہوں، میں اپنے ملک کے حکمرانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا ساتھ دیں، چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کا پھر سے ازخود نوٹس لے۔
اس موقع پر اقبال لالاکے وکیل نے کہا کہ اینٹی ٹیرارسٹ کورٹ میں ہائی کورٹ کو اختیار نہیں ہے کیس معطل کرنے کا، ایبٹ آباد میں ہم نے درخواست دائر کی کیوں کہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا گیا، یہ ملزمان جن کو چار چار سال سزا دی گئی تھی ان کی سزا کو بھی بڑھانے کے لیے ہماری درخواستیں عدالت میں ہیں۔
وکیل اقبال لالا نے شکوہ کیا کہ ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی سماعت کی،27 تاریخ میں لیے جانے والے سو موٹو کو نپٹا دیا گیا تھا بتایا گیا کہ اس کیس میں سو موٹو کی ضرورت نہیں، ہمیں مختلف طریقوں سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی ہے۔
وکیل اقبال لالا نے مزید کہا ملک سے باہر کیسے گیا عارف اور پھر واپس کیسے آیا؟ ایرپورٹ انتظامیہ کہاں تھی۔

Recent News

Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved