Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 12, 2018 12:00 am views : 428

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair address to Women's Day Programe
  • Urdu

کراچی ، پاکستانی خواتین قومی ترقی میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین با صلاحیت ، ذہین ،اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور وڑنری ہیں یہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ قومی ترقی میں بھرپور حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا زبردست مظاہر ہ کررہی ہیں ، قومی ترقی ، معاشی استحکام ،شعبہ ہائے زندگی کو ایک نئی جہت دینے ، ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں خواتین کا کردار اہم ہے، اس ضمن میں تیز ترین ترقی ، عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق قومی ضروریات اور عالمی معاشی نقشہ پر پاکستان کو نمایاں مقام دلانے کی قومی خواہشات خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ، قومی خواہشات کے عین مطابق موجودہ حکومت قومی ترقی ، سیاسی ، سماجی ،معاشی ، تجارتی ، کاروباری اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ وتحقیق میں خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی کے زیر اہتمام تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ، صحت ، انتظامی خدمات ، مالیات و منصوبہ بندی ، بینکنگ ، تجارت، سماجی ترقی اور سیاست میں پاکستانی با صلاحیت خواتین بھرپور حصہ لے رہی ہیں جسے قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان با صلاحیت خواتین کے باعث ملک معاشی واقتصادی لحاظ سے مزید مستحکم ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد رشتہ اذدواج میں منسلک ہونے کے بعد قومی خدمت سے کنارہ کشی اختیار کرلیتی ہیں ، حالیہ ہونے والے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی صرف 20 فیصد خواتین قومی خدمت میں حصہ لے رہی ہیں یہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے ،اس ضمن میں ہمیں قومی تقاضوں اور عصر حاضر کی ضروریات سے متعلق خواتین کو آگاہ کرنے کی شدید ضرورت ہے کیونکہ خواتین کو قومی ترقی کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،قومی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ با صلاحیت خواتین کو چاہئے کہ وہ ملکی ترقی اور قومی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، سماجی شعبہ کی ترقی اور عصر حاضر کے مطابق اسے نئی جہت دینے میں با صلاحیت خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں اس ضمن میں ہمیں اپنی با صلاحیت خواتین پر بھرپور اعتماد ہے۔
تقریب میں قومی ترقی ، عصرحاضر کے مطابق بھرپور اقدامات کرنے اور شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین کو ایوارڈ بھی دیئے گئے۔
اس موقع پر وومن چیمبر کی ایگزیکٹیو ممبران محترمہ غزالہ سیفی ، رخسانہ عباسی ، محترمہ ناہید ہارون ، محترمہ فرید ہ قریشی ، محترمہ آمنہ فراز اور اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Recent News

Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved