Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 25, 2018 06:02 pm views : 356

Location : Sindh Assembly

Karachi- Provincial Minister Nasir Hussain Shah Media Talk
  • Urdu

کراچی، سزا یافتہ ضمانت پر رہا ہوسکتا ہے، ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو ضمانتیں نہیں مل سکتیں، ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر روز اول سے ہی الزامات کی بوچھاڑ ہوتی رہی ہے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، لاڈلوں کی طرح ہم نہیں ہوسکتے، میں نواز شریف کی ضمانت کے حق میں ہوں لیکن وہ سزا یافتہ ہیں اس کے باوجود انہیں ضمانت دی گئی جبکہ شرجیل انعام میمن اور ڈاکٹر عاصم کا ابھی تک ٹرائل چل رہا ہے اس کے باوجود نہ تو ان کو ضمانتوں پر رہا کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کو علاج کرانے کا حق دیا جارہا ہے۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم پر مقدمات بنائے گئے، ڈاکٹر عاصم پر اربوں روپے کے کرپشن کے الزامات لگائے گئے، اتنا تو کبھی پاکستان کا بجٹ نہیں بنا جتنی کرپشن ان پر عائد کردی گئی، ان کا دہشت گردوں سے ناطہ تک جوڑ دیا گیا اور کئی ٹی وی چینلز نے تو را سے ان کا رابطہ بھی بتادیا لیکن بعد میں کیا ہوا۔ ڈاکٹر عاصم نے مقدمات کا سامنا کیا، پیشیاں بھگتیں، تین ماہ نیب کی تحویل میں رہے، نوے یوم رینجرز نے تفتیش کیلئے اپنے پاس رکھا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس بھی رہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مفروضے پیپلز پارٹی کیلئے ہمیشہ آتے رہے ہیں، ہم لاڈلوں کی طرح نہیں ہیں، عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔انور مجید اور عبدالغنی کو ایف آئی اے نے ہسپتال منتقل کیا، سندھ حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انور مجید بزرگ آدمی ہیں، ان کی عمر 80 برس تک پہنچ گئی ہے اگر کوئی بیمار ہے تو کیا یہ اس کا حق نہیں ہے کہ اس کا علاج ہو،میں میاں نواز شریف کی ضمانت کے حق میں ہوں لیکن وہ سزا یافتہ ہیں اس کے باوجود انہیں ضمانت دی گئیں جبکہ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے ابھی ٹرائل ہی چل رہے ہیں اس کے باوجود ان کو ضمانتیں نہیں دی جارہی اور نہ ہی ان کو علاج کرانے کا حق دیا جارہا ہے،یہ ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے۔

Recent News

Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved