Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 12, 2018 06:39 pm views : 322

Islamabad- Senator Mushahid Ullah Khan Adresess in Senate
  • Urdu

اسلام آباد، وزیر اعظم نے چین میں پاکستان کے کپڑے دھوئے، سینیٹر مشاہد اللہ خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ تین دن کے دھرنوں سے ایک سو پچاس ارب روپے کا نقصان ہوگیا لیکن اس نقصان کو 126 دن کے دھرنے سے ضرب کیوں نہیں دیا جاتا، اس وقت کیوں خیال نہیں تھا کہ ملک وقوم کا نقصان ہوگا، بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا لیکن پورے ملک کا ستیاناس کردیا گیا۔ معیشت تباہ وبرباد کردی گئی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم چین میں جاکر پاکستان کے کپڑے دھورہے تھے، ہمیں بہت تکلیف ہورہی تھی، آج تک اس صدر، وزیر اعظم یا ڈکٹیٹر کا نام ہی بتادیں کہ جس نے پاکستان کی تاریخ میں بھی یہ کہا ہو کہ ہمارے ملک میں کرپٹ لوگ ہیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے لہٰذا مجھے کچھ پیسے دیدیں۔
مشاہد اللہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کے وعدے کہاں گئے، وعدہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم ہر ہفتے پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں گے لیکن وہ ایک مرتبہ بھی نہیں آئے، اس سطح پر اس قسم کا یوٹرن نہیں لیا جانا چاہیے، وعدہ کیا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیا جائے گا، گورنر ہاؤس گورنر استعمال نہیں کریں گے، وزیرا علیٰ ہاؤس وزیرا علیٰ کے استعمال میں نہیں ہوگا ایوان صدر کو استعمال میں نہیں لایا جائے گا کہاں گئے وہ وعدے ، دنیا پیسے دیتے وقت ایسی چیزوں کو دیکھتی ہے کہ یہ بات کے پکے ہیں یا نہیں ہیں۔ یہ اپنی بات پر کھرے اتریں گے یا نہیں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب ضرور کیا جائے لیکن سلیکٹو احتساب نہ کریں، این آئی سی ایل کے سارے لوگ کیا پی ٹی آئی میں ہیں یا نہیں ہیں، اربوں روپے کا مال کھاکر پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں۔ پانامہ کے 456 افراد کے خلاف کیا اقدامات اٹھائے گئے، اب تو سوال ہم نے کرنے ہیں جواب آپ نے دینے ہیں۔ آپ حکومت میں ہیں کوئی حق نہیں ہے سوال کرنے کاآپ کو، اب جنون نہیں چلے گا۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved