کراچی،بے نامی اکاؤنٹس کو پیپلزپارٹی کے ساتھ نہ جوڑا جائے،مرتضیٰ وہاب
پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ جس رہنما نے بہت کچھ برداشت کیا اور با عزت بری ہوئے انہیں کرپٹ کہا جاتا اور جو شخص آئے روز ٹی وی پر آتا ہے جھوٹے وعدے کرتا ہے اور یو ٹرن لیتا ہے اسے سچا کہا جا تا ہے میڈیا والوں کو بھی بیلنس بات کرنی چاہیے،خان صاحب کے گھر کے بارے میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ انکا گھر ریگولرائز ہونے کی ضرورت ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بےنامی اکاؤنٹس پنجاب اورخیبر پختون خوا سے بھی نکلے،جعلی بینک اکاؤنٹس میں ملوث لوگوں کے نام منظرِعام پرلائے جائیں،مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس کو پیپلزپارٹی کے ساتھ نہ جوڑا جائے، وفاقی حکومت ان اکاؤنٹس کی درست تحقیقات کرے۔