کراچی،پیپلز پارٹی پر منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں،ناصر حسین شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنماء ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہجو بھی اکاؤنٹس سامنے آتے ہیں انہیں پیپلز پارٹی یا پھر پیپلزپارٹی سے جڑے گروپس کے ساتھ ملایا جاتا ہے جبکہ اسی طرح کے دیگر اکاؤنٹس کو ٹریڈ اکاؤنٹس قرار دے دیا جاتا ہے،ہم اور ہماری قیادت عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے آصف زرداری پہلے بھی جیل جا چکے ہیں اور انہیں عدالت نے ہی بری کیا تھا ،ہمیں امید ہے کہ ہم ان الزامات اور دیگر چیزوں سے جلد سرخرو ہوں گے۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی احتساب کےعمل کو ویلکم کرتی ہے،نیب کی لسٹ میں عمران خان کے قریب بہت لوگ ہیں،پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے کر آئی ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کرے۔