لاہور،احتساب عدالت نے حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 20 نومبرتک توسیع کر دی
احتساب عدالت نے حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 20 نومبرتک توسیع کر دی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔
جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز انکوائری میں ریکارڈ فراہم کرچکا ہوں۔
موجودہ طلبی نوٹس میں الزام سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ریکارڈ دیا گیا، رمضان شوگر ملز اور شریف ڈیری فارم کے معاملے پر طلب کیا گیا، نیب اس سے قبل والد شہباز شریف کو گرفتار کر چکا ہے۔
حمزہ شہبازکے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی جس کے باعث عدالت نے حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں 20 نومبرتک توسیع کر دی گئی،واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔