لاہور،ملک میں اب برداشت اور حقائق کی سیاست ہونی چاہیے،قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں پغری اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،ہماری قیدات نے ہمیں جب بھی آواز دی ہم سڑکوں پر ہوں گے،ہماری خواہش ہے کہ ملک میں اب برداشت اور حقائق کی سیاست ہونی چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں لاکھوں کی تعداد میں جعلی اکاؤنٹس ہیں،جعلی اکاؤنٹس ملک کی معیشت کا حصہ ہیں،پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش پر کسی کو جیل میں نہیں ڈالا جاسکتا حکومت کے پاس اگر کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو اسے گرفتار کرے دعوں سے کام نہیں چلے گا۔
پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ وزرا این آر او دینے کی بات کرتے ہیں لیکن اس حکومت کی اوقات نہیں ہے کہ کسی کو این آر او دے سکے، وزیراعظم آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں وہ جہاں بھی جائیں گے ایک ہی تقریر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد حکومت ہے کہ جس کو اپوزیشن چاہتی ہے کہ کامیاب ہو لیکن یہ اپنے ہی بوجھ تلے دب رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جی جی بریگیڈ سب سے بڑا ہے،آج پریس کانفرنسز سے حکومتی وزرا بتا رہے ہیں کہ انکا کرپشن کے خلاف کیسز میں کوئی اختیار نہیں ہے۔