Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 13, 2018 04:14 pm views : 455

Islamabad- Bani Gala encroachment, CJP emphasises on payment of regularisation fee
  • Urdu

اسلام آباد، بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

 بنی گالہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جب کہ نیا پاکستان بن رہا ہے اور ممکن ہے زیر زمین ٹرین بھی چلانی پڑے۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنی گالہ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ زون 4 کے بہت سے علاقوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ علاقے میں سڑک اور سیوریج سسٹم کے لیے زمین حاصل کرنا ہوگی، تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، نیا پاکستان بن رہا ہے ممکن ہے زیر زمین ٹرین بھی چلانی پڑے جب کہ سی ڈی اے کے پاس نہ کوئی منصوبہ بندی ہے اور نہ اہلیت، تمام اقدامات کرنے کے لیے بھاری فنڈز درکار ہوں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے گھر ریگولر کرانے کیلے درخواست اور نقشہ دیدیا ہے، ریگولرائزیشن سے ملنے والی رقم علاقے کی ترقی پر خرچ ہوگی۔
وکیل عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے تعمیرات کی ریگولرائزیشن کے لیے درخواستیں دیدی ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس کہا کہ تعمیرات پر ریگولرائزیشن کا جرمانہ دینا پڑے گا، یہ نہیں ہو گاکہ تعمیرات ریگولر ہو لیکن جرمانہ نہ دینا پڑے، کچھ لوگوں کو ریگولرائزیشن کی فیس پر اعتراض ہے، تعمیرات گرائی جا رہی ہیں سی ڈی اے پیسہ بنائے جا رہا ہے، سی ڈی اے اس وقت طاقت کے نشے کے خمار میں ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے زمین کے تبادلے کے چارجز 5فیصد سے اڑھائی فیصد کر دیے، سی ڈی اے تبادلے کے چارجز اڑھائی فیصد کر دے سارے علاقے کا فائدہ ہو جائے گا، تعمیرات میں ماحولیاتی ادارہ کا کردار اپنی جگہ موجود رہے گا۔
حکام سروے جنرل پاکستان نے عدالت کو بتایا کہ سروے جنرل کو اسلام آباد کی حدبندی سروے کے 34 لاکھ نہیں ملے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سروے جنرل پاکستان منافع بخش ادارہ نہیں ہے، سروے کے 34 لاکھ روپے بہت زیادہ ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے 23 لاکھ روپے سروے کی مد میں منظور کرلیے ہیں۔
عدالت نے سی ڈی کو 23 لاکھ روپے 10 روز میں سروے جنرل پاکستان کو ادا کرنے کا حکم دیا اور کورنگ نالہ سروے کے اخراجات بھی تمام متعلقہ اداروں کو ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved