ملتان،تجاوزات کے خلاف آپریشن،محکمہ اوقاف کی 6 کنال اراضی واگزار
ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرکے محکمہ اوقاف کی 6 کنال کمرشل اراضی کو واگزار کروالیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ آج ملتان روڈ بابا ہنجروال قبرستان سے ملحقہ اراضی پر آپریشن کیا گیا جس میں محکمہ اوقاف کی 6 کنال کمرشل اراضی کو واگزار کروایا گیاہے۔
آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے اسٹرکچر کو بھی گرایا جا رہا ہے جبکہ آپریشن کی نگرانی اے سی سٹی صفدر ورک کر رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سرکار کی زمین واگزاری کے آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔