اسلام آباد،وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا۔
پاکستان پوسٹ کی جانب سے رقوم کی تیز تر ترسیل کا خصوصی چینل تیار کیا گیا ہے رقوم کی ترسیل کے نظام کو "الیکڑانک منی آرڈر" کا نام دیا گیا ہے،اس نظام کے ذریعے پچاس ہزار تک کی رقوم فوری بھیجی جاسکیں گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ ہوگا،پاکستان پوسٹ کا عملہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کی دہلیز پر پہنچائے گا۔
ان کا کہنا کہ پاکستان پوسٹ تقریباً 10 ارب سالانہ خسارے میں جا رہا ہے۔ پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے، پوسٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور میں ہر مشکل وقت میں ملازمین اور قوم کے ساھ کھڑے ہوں گے تھوڑی مشکلیں ہیں پھر آسانیاں ہوں گی۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ ہوگا، الیکٹرونک منی آرڈر ایک بہترین سہولت ہے، 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔