Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 13, 2018 05:45 pm views : 428

Karachi- Provincial Minister Saeed Ghani Media Talk
  • Urdu

کراچی، حزب اختلاف نے نامناسب قرارداد کو بنیاد بناکر واک آؤٹ کیا، سعید غنی

وزیر بلدیات وکچی آبادی سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی کارروائی مجموعی طور پر بہتر طریقے سے چلی ہے لیکن ایک نامناسب قرارداد کو بنیاد بناکر حزب اختلاف نے کارروائی سے تھوڑی دیر کیلئے واک آؤٹ کیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ کسی بھی مسئلے کیلئے کسی بھی وزارت میں مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں اور اور اپنی مرضی کے لوگ اس میں شامل کریں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے صوبے بھر میں رہنے والے لوگوں کی فلاح کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے اس کمیٹی میں تمام اقلیتوں کے لوگ رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ اس میں دو سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں جن کا تعلق سندھ سے ہے تاہم اپوزیشن کی طرف سے ایک قراداد سامنے لائی گئی کہ اس کمیٹی میں جو لوگ رکھے گئے ہیں وہ غیر قانونی اور غیر آئینی طریقہ ہے۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ کمیٹی میں اپوزیشن کے لوگ ہونے چاہئیں ،یہ ان کا حق نہیں ہے لیکن اگر پھر بھی وہ کمیٹی میں شمولیت رکھنے کے خواہاں ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ متعلقہ وزیر سے رابطہ قائم کریں لیکن اس طرح سے قرارداد لاکر شور شرابا کرکے یہ مطالبہ رکھا جانا اس طرح کوئی حکومت کام نہیں کرسکتی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved