Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 13, 2018 06:13 pm views : 502

Islamabad- PML(N) Leader Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد، سعودی امداد کے بعد حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے، ن لیگ

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پیسے مل گئے، چین اور یو اے ای سے ملنے کا دعویٰ ہے تاہم اب آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت کو کڑی تنقید کا نشانا بناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان پاکستان میں آیا، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد تھی جو تشویشناک ہے، پٹرول کی قیمت 87 روپے سے 97 روپے فی لٹر ہو گئی، مہنگائی کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے جب کہ کرنسی بھی ڈی ویلیو ہو رہی ہے اور ڈالر مسلسل بڑھ رہا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان پر 70.2 ارب ڈالر بیرونی اور 24 ہزار ارب روپے اندرونی قرضہ تھا، سعودی عرب سے پیسے مل گئے، چین اور یو اے ای سے ملنے کا دعویٰ ہے تاہم اب آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے، بجلی کی قیمتوں میں 144 فیصد اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مڈل کلاس ہیں، ایک لاکھ 47 ہزار ٹیکس دیا، عمران خان کے اخراجات پورے کیسے کرتےہیں وضاحت کریں۔
اس موقع پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے بیان سنا کہ ملک مکمل طور پر مستحکم ہوچکا ہے، سعودی عرب اور چین سے پیسے مل گئے ہیں، آئی ایم ایف کا بھی پیکج آنے والا ہے اور وزیر خزانہ کی جانب سے یہ کہا گیا کہ بیرونی ادائیگیوں کا فوری بحران ٹل چکا ہے، میرا نکتہ نظر یہ ہے کہ اگر یہ بحران ٹل چکا ہے تو ترقیاتی مد میں مختص چودہ ارب روپے اور اعلیٰ تعلیم کے بجٹ سے 4.86 ارب روپے جو کاٹے گئے تھے کیا وہ واپس مختص کئے جائیں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved