اسلام آباد، وزیر خارجہ کی پاکستانی قونصل خانے کو عافیہ صدیقی سے متعلق خصوصی ہدایات
اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی جیل میں مقید عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اور دونوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کیس کے سلسلے میں کی جانے والی کوشش سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ عافیہ صدیقی کی صحت اور ان کے انسانی و قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ قونصلر وزٹس کا اہتمام کرے گا۔