اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔
وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز ، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
دوران اجلاس سی ڈی اے سے متعلقہ امور، وفاقی دارالحکومت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
جبکہ اجلاس میں کیے جانے والے اہم فیصلوں سے متعلق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارمیڈیا بریفننگ کریں گے۔