Nov 13, 2018 08:11 pm
views : 482
Location : Sindh Assembly
Karachi- Opposition Leader Firdous Shamim Naqvi Media Talk
کراچی،کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے فردوس شمیم نقوی
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی کا
سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے اور اس مسئلے پر ہماری گہری نظر ہے، جس کی رپورٹ
ہم نے کراچی کے عوام کو دینی ہے کیونکہ کراچی والوں کی امیدیں ہیں کہ پانی
کب تک آئے گا۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے زیادہ کی کاوشوں کے
بعد جس بات پر سب لوگ متفق ہیں وہ یہ ہے کہ کراچی کو پانی کی ضرورت فوری
طور پر وہ ایک ہزار ملین گیلن ہے اور اس وقت شہر کراچی کو جو پانی پائپ کے
ذریعے ملتا ہے لیکجز کے بعد وہ تین سو ساٹ ملین گیلن ہے اور جو پانی کینجھر
لیک سے کھینچا جارہا ہے وہ چار سو پینتیس ملین گیلن ہے یعنی مجموعی طور پر
تقریباً اس شہر کو ساڑھے چھ سو ملین گیلن پانی کی کمی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جاری اسکیموں کو تیز کئے جانے کے بعد امید کی
جاسکتی ہے کہ اپریل اور مئی تک سو ملین گیلن کراچی کو اضافی پانی مل جائے
گا اس کے بعد کچھ نظر نہیںآرہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پمپس کی تبدیلی کے کام پر پوری نظر رکھی جارہی ہے۔