Nov 13, 2018 08:12 pm
views : 486
Location : Domestic Place
Lahore- Ameer JI Senator Siraj-ul-Haq Press Conference
لاہور،حکومت کے سو دن میں ہر روز بہت بھاری رہا، سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات
میں بڑے دعوؤں ،بڑے بڑے وعدوں ،عوام کی بے شمار توقعات اور ملک میں تبدیلی
کے بڑے نعروں کے ساتھ ایک حکومت بن گئی ۔عوام نے مہنگائی ،بیروزگاری سے اور
ظلم سے نجات کیلئے ووٹ دیا تھا۔ حکومت کے سو دن مکمل ہونے جارہے ہیں لیکن
حقیقت یہ ہے کہ حکومت آنے کے بعد ہر دن عام شہری اور خاص طور پر غریب آدمی
کیلئے بہت بھاری رہا۔
لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج
الحق کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت میں اتنا اضافہ ہوا جتنا گزشتہ
دس برسوں میں کبھی بھی نہیں ہوا ہوگا، روپے کی بے قدری اور ڈالر کی راتوں
رات پرواز اپنی زندگی میں کبھی بھی نہیں دیکھی۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ،
کھاد اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہماری نئی حکومت کے کوڑے جاری
تھے کہ اچانک پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے آسیہ بی بی کی رہائی کا اعلان
کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اعلان کے بعد یورپی یورپی ممالک نے جشن منانا
شروع کردیا، برطانوی دارالعلوم نے سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا ،
یورپی یونین نے اشارے دیئے کہ تجارت کے راستے کھل گئے ہیں، اس طرح خود
امریکا میں یہودی لابی نے بہت زبردست جوش وجذبے اور خیرسگالی کا اظہار کیا
لیکن دوسری طرف پاکستان کے مسلمان سڑکوں پر سراپا احتجاج تھے اور سب لوگ یہ
سمجھ رہے تھے کہ یہ فیصلہ انصاف کی بنیاد پر نہیں ہوا بلکہ عالمی دباؤ کے
نتیجے میں ہوا ہے۔