Nov 13, 2018 09:44 pm
views : 474
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Army Chief Son Walima
راولپنڈی،آرمی چیف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ
صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس، بلاول بھٹو، غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
چیف
آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز
آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ہوئی، جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم
عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار، بلاول بھٹو، سروسز چیفس سمیت اعلیٰ فوجی،
سول حکام کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
شادی کی
تقریب لاہور کے ایک معروف میرج ہال میں منعقد کی گئی جہاں علامہ ثاقب رضا
مصطفائی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کا ماہ
نور صابر سے نکاح پڑھایا۔