کراچی: جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر بڑوں کے ساتھ بچوں کی بھی تیاریاں جاری
کراچی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں گھروں میں چراغاں، او، جلوس میلاد میں شرکت کی تیاریاں کر رہے ہیں۔۔بچوں نے بارہ ربیع الاول کی تیاری کے ساتھ محفل میلاد میں نعتیں پڑھنے کے لئے بھی خوب تیاری کر لی ہے۔۔ بچے نبی کریم ﷺ کی ولادت پر بہت خوش ہیں۔۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ جہاں مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔۔ ننھے بچوں کا عشق رسول ﷺ کا جذبہ بھی قابل دید ہے۔۔