اسلام آباد:اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سماعت کے دوران شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے کہا کہ استغاثہ کے گواہ طارق جاوید میرے مؤکل سے متعلقہ نہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید 2 گواہ طلب کر لیے۔ ریفرنس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
گزشتہ سماعت پر گواہ طارق جاوید نے عدالت کو بتایا تھا کہ نیب نے براہ راست مجھے کوئی خط نہیں لکھا جس پر وکیل قاضی مصباح نے سوال کیا کہ کیا 23 اگست 2017 کو آپ 6 بار نیب آفس گئے تھے؟