کراچی: انورمجید کے لئے توایک دن میں قانون بنایاجاتا ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں آج اسپتال میں سسک رہی ہےاس کو نہیں معلوم کہ اس کے گلشن کے دوپھول دنیا میں نہیں رہے،حکمرانوں کے لئے شرم کی بات ہے،
ان کا کہنا تھا کہ انورمجید کے لئے توایک دن میں قانون بنایاجاتا ہے،گھنٹوں میں سبسڈی دی جاتی ہے،چارارب بیمارصنعتوں کو دیئے گئے پتہ چلا کہ وہ انورمجید کی تھی،یہاں کیا نہیں ہوتا،2014کا گوشت ملا پتا نہیں کراچی کا تھا یا لاہوروالےگدھوں کا گوشت تھا ،
کٹے اورمرے جانوروں کا گوشت سرعام مل رہاہوتاہے،فوڈ اتھارٹی کے ایم سی سندھ پولیس سب ملے ہوئے ہیں،دودھ اورپانی بھی خالص نہیں مل رہی، حکومت حق حکمرانی کا اخلاقی جواز کھوچکی ہے،قانون بنائے جاتے ہیں عمل نہیں ہوتا