اسلام آباد: ایئر پورٹس سیکورٹی فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے عہدے کا چارج کا سنبھال لیا
ایئر پورٹس سیکورٹی فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے عہدے کا چارج کا سنبھال لیا،میجر جنرل ظفر الحق کو اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،نئے ڈی جی کا ہیڈ کوارٹرز آمد پرڈپٹی ڈی جی اے ایس ایف بریگیڈئر محمد زبیر نے ان کا ستقبال کیا
اس موقع پر ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران سے انکا تعارف بھی کر ایا گیا،نئے ڈی جی نے ہیڈکوارٹرز میں یاد گارشہدا پر حاضری کے بعد پھول چرھائے اور شہدا کو سلامی پیش کی ،میجر جنرل ظفر الحق کو ڈپٹی ڈی جی بریگیڈئر محمد زبیر کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی