کراچی :صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر کی مشترکہ پریس کانفرنس
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر کام بہتر ہوگا تو عوام کو فائدہ ہوگا اور تعریف بھی سندھ حکومت کی ہوگی ۔ چڑیا گھر کے اطراف میں جو بھی انکروچمنٹ ہے انھیں بھی نوٹسز دے دیئے گئے ہیں اس جگہ کو بھی تجاوزات کو خالی کرائیں گے ۔ جس نے قبضہ کیا ہے اسے ہم نہیں اکومیڈیٹ نہیں کریں گے اور جو کرائے دار ہیں انھیں ہم دوسری جگہوں پر متبادل دیں گے
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ کمیٹی تشکیل دی ہے میرا خیال ہے یہ ذمہ داری اداروں کی تھی انھوں نے پہلے بھی کام کیا لیکن کسی نہ کسی وجہ سے نہیں ہوسکا ۔عدالتی فیصلے کے بعد اداروں کو طاقت ملتی ہے ۔اگر اتنی بڑی کارروائی ہو تو کچھ لوگوں کے ساتھ ذیادتی بھی ہوجاتی ہے اور ہوئی بھی ہے جس کا تدارک کریں گے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کا کام کچرا اٹھانا ہے ملبہ نہیں ۔ جو آپریشن کے متاثرین ہیں وہ ہیں تو اسی شہر کے اور انکی دادرسی کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے اسی لئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔