ملتان:تیسری تھل جیپ ریلی کے لئے انتظامات مکمل
جیپ ریلی میں حصہ لینے کے لئے ریسرز نے تھل میں ڈیرے ڈال لئے ہیں،تیسری تھل جیپ ریلی ملتان کے ضلع مظفر گڑھ اور ضلع لیہ کی حدود میں ہو رہی ہے،تحصیل چوبارہ ضلع لیہ میں مڈ پوائنٹ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے
ضلعی انتظامیہ لیہ نے مڈ پوائنٹ کے حوالے سے تمام تفصیلات ٹی ڈی سی پی کو بھجوا دی ہیں،جیپ ریسنگ کے معروف کھلاڑی نادر مگسی بھی ملتان پہنچ گئے ہیں،ٹی ڈی سی پی کے جنرل منیجر اسجد غنی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے
تھل جیپ ریلی 16 نومبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گی،ریسرز کے لئے ریسٹ ایریا قائم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لیہ نے کام مکمل کر لیاگیا ہے،چھانگا مانگا ٹیلہ پر ریس کے آغاز کے لئے گیٹ بنانے کا کام جاری ہے