Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 14, 2018 12:00 am views : 419

Quetta- Sheikh Rasheed announces to build a railway station in Gwadar
  • Urdu

کوئٹہ: شیخ رشید کا گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی، ریلوے میں 10 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ شیخ رشید دن رات کام کر رہے ہیں ان کا مشکور ہوں، شیخ رشید نوکریوں کے ساتھ ریلوے کا خسارہ بھی کم کر رہے ہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 100 دنوں کا پلان وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے، بلوچستان حکومت گوادر میں ریلوے کے لیے زمین فراہم کر چکی ہے۔ گوادر میں ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے بعد اسے ڈویژن بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام ٹرینوں کو فعال کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، انہوں نے ملک کی ترقی کا ایجنڈا اٹھایا ہوا ہے، ’عمران خان ان میں سے نہیں جو مال لوٹ کر کھا جائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ گوادر میں ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان رکھیں گے۔ بلوچستان حکومت سے درخواست کی ہے کہ 280 ایکڑ زمین مزید دی جائے۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ بلوچستان کو آج دو تحفے دے کر جا رہا ہوں، غیر فعال 2 پلانٹس کی بحالی اور واپڈا کے ذریعے بحالی کی ہدایت کردی۔ سندھ بلوچستان پانی کے تنازع کو جلد حل کیا جائے گا۔ سعد رفیق کو جیل سے قبل کوئٹہ کی پرانی ریل گاڑیوں کا چکر کھانا چاہیئے۔ ماضی میں بلوچستان کو اہمیت نہیں دی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں ان کی ترقی کے لیے کام کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مینڈیٹ دے کر جارہا ہوں وہ اپنے آپ کو واٹر منسٹر بھی سمجھیں۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved