اہور، فیاض الحسن چوہان کا سینیٹر مشاہد اللہ خان کو ون آن ون مناظرے کا چیلنج
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو ون آن ون مناظرے کا چیلنج کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میرا بھی تعلق مشاہد اللہ خان کی طرح راولپنڈی سے ہے اور میں بخوبی جانتا ہوں کہ کالج روڈ پر تین چار مرلے کے گھر سے پی آئی اے میں کلرک کی نوکری کرکے سیاست کا آغاز کرنے والے آل شریف کی کاسہ لیسی، لوٹ مار، کرپشن کو سپورٹ کرکے سینیٹ تک پہنچے ،انہوں نے آل شریف کے بنیادی طور پر میراثی بن کر زندگی بسر کی۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ مشاہد اللہ خان ن لیگ کی وہ پھپن کٹنی ہے کہ جس کا کام سارا دن پاکستان کی سیاست میں ایک دوسرے کو لڑوانا ہے ان کے چہرے کے تاثرات سے لے کر ان کے الفاظ بہت غلیظ ہوتے ہیں، یہ اکتائی ہوئی حالت میں رہ کر عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف بولتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان نے نہ صرف اپنی بیٹی کو رکن قومی اسمبلی بنوایا بلکہ اپنے دو بھائی دس سالوں میں آؤٹ آف وے پی آئی اے میں بھرتی کروائے، مشاہداللہ کے منہ سے عمران خان کے اوپر اقرباء پروری،بدیانتی یا نااہلی زیب نہیں دیتا۔
انہوں نے مشاہد اللہ خان کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی چینل پر مجھ سے مناظرہ کرلیں میں ثابت کردوں گا کہ آپ کتنے دیانتدار ہیں اور آپ کی قیادت کا کٹا چٹھا کھول دوں گا۔