کوئٹہ ،صدر مملکت ڈاکٹر عاف علوی کی کوئٹہ آمد،مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کوئٹہ آمد کے موقع پرشہر ی کی مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور مختلف شاہراہوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
انتظامیہ کی جانب سےزرغون روڈ کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دئے گئے جبکہ متبادل ٹریفک پلان نہ ہونے کی وجہ سے شیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، مختلف مقامات پر مریضوں کو لیجانے والی ایمبولینسز بھی رش میں پھنس گئیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں سے دوروں کے دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے