کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 158 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (14 نومبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 158 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 40994 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 193 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔