div>بھارت
میں یونین کی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کرتارپور سرحد کھولنے پر حکومت
پاکستان کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھا کہ آج ہماری سکھ قوم کیلئے ایک
تاریخی دن ہے۔
نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
لاکھوں کروڑوں ارداسوں کے بعد ہماری مراد پوری ہورہی ہے، جو برسوں سے نہیں
ہو پایا وہ عمران خان کی حکومت نے کردیا۔
ہرسمرت کور بادل خطاب کرتے
ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی سکھ مذہب کیلئے بہت
مقدس ہے، اس کام کے لیے جس کےنصیب میں خدمت لکھی اس نے خدمت کردی۔
ہرسمرت
کور کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنا سکھوں کا بھارتی حکومت سےبڑا
دیرینہ مطالبہ تھا، یہ کوریڈور دونوں ملکوں کے لوگوں کو جوڑے گا۔