Nov 28, 2018 08:13 pm
views : 547
Location : Domestic Place
Sialkot- PM Imran Khan Adresess.
سیالکوٹ، انسانوں پرسرمایہ کاری کرنے والی قوم اوپرجاتی ہے،وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا
ہے کہ جو قوم اپنی قوم کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرتی ہے وہ ترقی کرتے
ہیں،امریکا کے سپر پاور بننے کے پیچھے اصل کردار یونیورسٹیوں کا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں جی سی ویمن یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس
موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسکول سے شروع ہونے والا
ادارہ آج یونیورسٹی بن گیا، اسکول کو یونیورسٹی بنانے کی کاوشیں کرنے
والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وزیراعظم نے کہا کہ جو قوم تعلیم پرپیسہ
خرچ کرتی ہے، وہ آگے بڑھ جاتی ہے، انسانوں پرسرمایہ کاری کرنے والی قوم
اوپرجاتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 20 لاکھ آبادی والے سنگاپور کی 330
ارب ڈالر برآمدات ہیں، آج ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کےفروغ کی ضرورت ہے،
ملک کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جب کہ وسائل کم ہو رہے ہیں.
وزیراعظم
نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سیالکوٹ میں یہ پہلی یونیورسٹی بن رہی ہے ہم
نے آنے والی نسلوں پرسرمایہ کاری نہیں کی، مشکل حالات میں حکومت سنبھالی
ہے، جلدان مشکل حالات سے نکل جائیں گے۔