Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 28, 2018 08:41 pm views : 556

kartarpur- PM Imran Khan Adresess
  • Urdu

نارروال، وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

div>وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سرکاری عہدیدار، بھارتی وزرا، مختلف ممالک کے سفارتکار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر بھارت کی وفاقی وزیر خوراک ہرسمرت کور بادل، وفاقی وزیر ہاؤسنگ ہردیپ پوری، بھارتی صحافی، غیر ملکی سفارت کار اور پاکستان اور بھارت سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں سکھ زائرین نے شرکت کی۔
سنگ بنیاد کی تقریب کے آغاز میں سکھ برادری کے زائرین سے متعلق ایک دستاویزی فلم نشر کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  کرتارپور دربار کو بہتر سے بہتر کریں گے اور سہولیات دیں گے، جب بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن آئے گا تو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔ جب میں بھارت جاتا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ فوج پاک بھارت دوستی نہیں ہونے دے گی لیکن آج میں یہ کہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بھارت سے تعلقات پر ایک پیج پر ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے 21 سال کرکٹ اور 22 سال سیاست کی، کرکٹ کے دور میں 2 طرح کے کھلاڑیوں سے ملا، ایک کھلاڑی وہ تھا جو میدان میں قدم رکھتا تھا تو اس کے ذہن میں ہارنے کا خوف ہوتا تھا اور دوسرا وہ کھلاڑی ہوتا تھا جو قدم رکھتا تھا تو جیتنے کا سوچتا تھا۔ جب میں سیاست میں آیا تو 2 طرح کے سیاستدانوں سے ملا، جس میں بدقسمتی سے وہ سیاست دان تھے جو اپنے مقاصد کے لیے آتے تھے اور وہ نظریے کے ساتھ نہیں چلتے تھے اور اپنے مفادات کے لیے عوام کو قربان کردیتے تھے جبکہ ایک طرف ایسا سیاستدان تھا جو بڑی سوچ کے ساتھ آتا تھا اور وہ انسانوں کی بہتری کے لیے آتا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت آج جہاں کھڑے ہیں، 70 سال سے یہی ماحول دیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے دونوں طرف سے غلطیاں ہوئی اور جب تک ماضی کی زنجیروں کو نہیں توڑیں گے صورتحال یہی رہے گی۔ پاکستان اور بھارت وہاں کھڑے ہیں کہ ہم اندازہ ہی نہیں لگا سکتے کہ اللہ نے ہمیں یہ مواقع دیے، اگر فرانس اور جرمنی ایک ساتھ مل کر رہ سکتے ہیں تو ہم دونوں ممالک کیوں نہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں ایک مسئلہ ہے اور وہ کشمیر ہے، انسان چاند پر پہنچ چکا ہے ، کیا ہم ایک مسئلہ حل نہیں کرسکتے؟ اس کے لیے ارادہ چاہیے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر ارادہ ہو تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت سے مضبوط تعلقات چاہتا ہوں، برصغیر میں سب سے زیادہ غربت ہے، برصغیر کی غربت ختم کرنے کے لیے سرحدیں کھولنا ہوں گی۔

Recent News

Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab 2:50
Runaway Inflation Fuels Public Anger as Food Prices Continue to Soar in Punjab
Jul 08, 2026 04:44 pm
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation 1:02
19 Militants Killed, 11 Security Personnel Martyred in Balochistan Operation
Jul 08, 2026 04:20 pm
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program 1:18
Trump Declares End of Ceasefire with Iran, Reaffirms Hardline Stance on Nuclear Program
Jul 08, 2026 03:54 pm
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse 1:21
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse
Jul 08, 2026 12:28 pm
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported 1:04
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported
Jul 08, 2026 11:49 am
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway 1:04
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway
Jul 08, 2026 10:52 am
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation 1:41
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation
Jul 07, 2026 04:52 pm
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts 2:33
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts
Jul 07, 2026 04:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved