واشنگٹن :پاکستان آئی ایم ایف کا قرضہ چینی قرض سے پہلے لوٹا دے گا، امریکی محکمہ خزانہ
امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ مہیا ہونے سے پہلے ہی حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کی رقم لوٹا چکی ہو گی۔ٹرمپ انتظامیہ چین کی جانب سے مختلف ممالک کو سرمایے کی فراہمی میں شفافیت کی خواہاں ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ سال2013کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس سلسلے میں کوئی ڈیل جنوری کے وسط تک طے پا سکتی ہے۔ امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس نے سینیٹ کو بتایا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اور چین نے اس قرض کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں۔