اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
چیف جسٹس میاں ثاقب نثاربرطانیہ کے دورے کے بعد آج صبح وطن پہنچ گئے، چیف جسٹس آف پاکستان پی آئی اے کی پرواز 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جو تحریک شروع کردی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وطن پہنچنے کے بعد سپریم کورٹ میں اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وفاقی وزیراعظم سواتی کے کیس کی سماعت بھی کی۔