لاہور:عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے، عثمان بزدار
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے، حکومت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔
سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں، غریب عوام کے مسائل کا حل حکومتی ترجیحات میں اولین ہے۔
4 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔