اسلام آباد:پی ٹی وی کرپشن کیس:ڈاکٹر شاہد مسعود کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پرایف آئی اے کی جانب سے ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے نے عدالت سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے فاضل جج نے مسترد کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق شاہد مسعود پر مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ کی بدعنوانی کا الزام ہے۔ بطور چیئرمین پی ٹی وی شاہد مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا جس سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ڈاکٹر شاہد مسعود 23 نومبر کو درخواست ضمانت خارج کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیے گئے تھے۔