Nov 29, 2018 07:39 pm
views : 466
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (29 نومبر 2018ء) کو معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 65 پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد 40638 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 155 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔