کراچی، دفاعی نمائش آئیڈیاز2018، مسلح افواج کا جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ
دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کے تیسرے روز سی ویو پرپاک فضائیہ اور بحریہ نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی اور دیگر سیاسی شخصیات شریک تھیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد بھی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے موجود رہی۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے ا یف سولہ طیارے، جے ایف 17 اور سوپر مشاق نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔
آئیڈیاز2018 کی نمائش ایکسپو سینٹر میں منعقد کی گئی ہے، نمائش میں غیر ملکی مندوبین کی پاکستانی ہتھیاروں میں خوب دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔
نمائش میں پاکستان نے اپنا تیارکردہ ملٹی رول ڈرون طیارہ’’ براق‘‘ بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے ڈرون کی لانچنگ کا افتتاح کیا۔
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 27سے30نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔